نئی دہلی،2نومبر(ایجنسی) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو منگل کو ہندوستان لایا جا سکتا ہے. چھوٹا راجن کو ہندوستان لانے پہنچی سی بی آئی اور ممبئی پولیس کی ٹیم نے آج جیل میں اس سے ملاقات کی. یہ ٹیم اتوار کو ہی انڈونیشیا پہنچ گئی تھی. انڈونیشیا میں بھارتی سفارت خانے کے فرسٹ سکریٹری سنجیو اگروال نے بھی چھوٹا راجن سے ملاقات کی تھی.
text-align: start;">اس درمیان سی بی آئی افسروں کے سامنے جاتے ہوئے چھوٹا راجن نے کہا کہ وہ داؤد سے لڑتا رہا ہے اور آگے بھی لڑتا رہے گا. داؤد کہاں کے سوال پر راجن نے کہا کہ اسے آئی ایس آئی چھپارہی ہے۔
یہاں، نائب صدر حامد انصاری بھی انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں. ان کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حوالگی معاہدے پر مہر لگ سکتی ہے، جس کے بعد چھوٹا راجن کو ہندوستان لانے میں آسانی ہوگی.